فِن ٹیک نیا پے نے پاکستان میں 13 ملین ڈالرکی سِیڈ فنڈنگ حاصل کرلی

فِن ٹیک نیا پے نے پاکستان میں 13 ملین ڈالرکی سِیڈ فنڈنگ حاصل کرلی

  

لاہور(پ ر)پاکستان میں قائم شدہ فن ٹیک پلیٹ فارم، NayaPayنے جنوبی ایشیاء کے سب سے بڑے سیڈراؤنڈز میں سے ایک میں 13 ملین امریکی ڈالر حاصل کرلیے۔ مختلف اہم ترین عالمی اداروں اور نجی سرمایہ کاروں کو یکجا کرتے ہوئے،اس راؤنڈ کی قیادت  Zayn Capital،  عالمی فنڈ منیجر MSA Novo اورارلی اسٹیج VC Graph Ventures  نے سلیکون ویلی سے کی۔ اس راؤنڈ میں میڈیا، ٹیلی کام، صنعتی شعبہ جات، مالیاتی خدمات میں پیش پیش اور کولگیٹ پامولیو پاکستان نیز مکڈونلڈز پاکستان میں کنٹرولنگ اسٹیک کے حامل پاکستانی ملٹی نیشنل ادارے، لیکسن گروپ کے اسپانسرز کی جانب سے خطیر سرمایہ کاری کے علاوہ سنگاپور کے ادارے Saison Capital، ولید سیگل کےMaple Leaf Capital اور وارن ہوگارتھ، سی ای او Empower Financeنے بھی شرکت کی۔NayaPay، پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا فن ٹیک ہے،جس نے حال ہی میں مرکزی بینک، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ای منی انسٹی ٹیوشن کا لائیسنس حاصل کیا۔اس ادارے کا مقصد مالیاتی خدمات کو سہل اور سادہ نیز لاکھوں پاکستانی صارفین کی پہنچ میں لانا ہے۔ NayaPay، بینکاری کی سہولیات سے محروم افراد کے لیے دو طرفہ پلیٹ فارم کے ساتھ پاکستان کی ڈیجیٹلائیزیشن میں کلیدی کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔پاکستان NayaPay کے فروغ کے لیے اپنی مارکیٹ میں بہترین مواقع فراہم کررہا ہے، جس میں 50 ملین سے زائد بالغ افراد بینکاری کی سہولیات سے محروم ہیں اور صرف 33% خواتین بینک اکاؤنٹ کی حامل ہیں۔35 سال سے کم عمر افراد کی 70% آبادی کے ساتھ یہاں موبائل استعمال کرنے والی جنریشن موجود ہے۔ہر سال تقریباََ 4 ٹریلین امریکی ڈالر کی ادائیگیاں کی جاتی ہیں لیکن اس وقت ان میں سے صرف 1% ڈیجیٹل ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے کی جاتی ہیں۔کاروباری سطح پر،پاکستان میں ایس ایم بیز کی ایک بڑی تعداد غیر رجسٹرڈ ہے، جو بنیادی طور پر اپنے روایتی نقد طریقے سے ڈیل کرتی ہے اور کاروباری بینکاری تک ان کی رسائی انتہائی محدود ہے۔فن ٹیک نے ابتدائی طور پر طلباء اور فری لانسرز کو مدنظر رکھتے ہوئے chat پر مبنی اپنی سُپر ایپ متعارف کرائی ہے؛ نیز ایس ایم بیز کے لیے عالمی ادائیگی کی قبولیت اور مالیاتی انتظام و انصرام کے ٹولز کی پیشکش کرتے ہوئے NayaPay Arc کے نام سے SaaS پر مبنی ایک پلیٹ فارم تیار کررہا ہے۔NayaPay، اپنے پلیٹ فارم کی جامع حکمت عملی کے ذریعے صارفین اور کاروباری افراد کے درمیان متاثر ہونے والے نیٹ ورکس، جو کہ دیگر پلیٹ فارمز جیسے Square Cash/Square، WeChat Pay، Ali Payاور Venmoکے حوالے سے ان کی مقامی مارکیٹس میں نظر آتے ہیں، کو متحرک اور فعال کرے گا۔

۔اس موقع پر NayaPay کے سی ای او اور بانی دانش اے لاکھانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،NayaPay" پاکستانی نوجوانوں اور طلباء سے لے کر فری لانسرز اور کاروباری افراد تک کو ان کے مالیاتی سفر کی شروعات کے لیے ان کے مالی معاملات کے انتظام وانصرام میں کلیدی کردار اداکرتے ہوئے، انہیں بااختیار بنارہا ہے۔کئی ایک زاویوں سے یہ بہت سے افراد کے لیے نادر موقع ہے اور ہمارا ہدف ان افراد کی بقیہ زندگیوں کے لیے جدت طرازی کی تخلیق اور عملی اقدامات کے ذریعے، ان کی روزمرہ امور کا حصہ بننے کے عمل کو جاری رکھنا ہے۔"دانش اے لاکھانی نے مزید کہا کہ" پاکستان میں مائیکرو، اسمال اور میڈیم نوعیت کے کاروبار 90% تک مرچنٹس کا شمار کرتے ہیں اور اگر مالیاتی سہولیات کی بات کی جائے تو اب تک وہ ان سے محروم ہیں۔NayaPay Arcنہ صرف عالمی سطح پر ادائیگیوں کی قبولیت کی سہولت فراہم کرے گا بلکہ کاروباری افراد اور چھوٹے کاروباری مالکان کو بااختیار بنانے کے لیے مالیاتی انتظام و انصرام کے کاروباری ٹولز کی وسیع رینج بھی فراہم کرے گا۔ان ٹولز کے ذریعے کاروباری مالکان کو اپنی ترسیل زر نقد، فراہم کنندگان کی ادائیگیوں اور سیلز کے فروغ کے عمل کی جانچ اور جائزے کی رسائی کی خدمات مل سکیں گی۔ہمارا مقصد ترقی کی جانب ان کی توجہ مرکوزکرنا ہے جبکہ ان کے دیگر امور کی نگرانی ہم کرتے ہیں۔انہوں نے اس یقین اورعزم کا اظہار کیا کہ ہم چھوٹے کاروبار کو ٹیکنالوجی کی طاقت سے فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کرکے، پاکستان کی معیشت کو تبدیل کرسکتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے Zayn Capital Frontier کے منیجنگ پارٹنر اور کو فاؤنڈر، فیصل آفتاب نے کہا کہ،"پاکستان میں فن ٹیک بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔اپنی ترقی کے ابتداء سے ہی پاکستانی فن ٹیکس کواپنے اکابرین سے سیکھنے اور فائدہ اٹھانے نیز بہتر اور معلومات و حکمت عملی پر مبنی امور کی انجام دہی کا موقع میسر آیا ہے۔ہم NayaPay کی فاؤنڈنگ ٹیم کے نظریہ کی تکمیل اور ان کی مختلف نوعیت کے پلیٹ فارم پر مبنی حکمت عملی سے بہت زیادہ متاثر ہوئے، جس میں سب سے پہلے مخصوص کیسز کے استعمال اور اس سے حاصل کردہ نتائج کے ساتھ بینکاری تک رسائی سے محروم صارفین اور ایس ایم بیزکی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے۔اس شعبہ میں عملی طور پر کام کی انجام دہی کی ثابت شدہ صلاحیت کے ساتھ، ا س کے بانی، پاکستان میں کاروباری اداروں بشمول ملک کی سب سے بڑی فائبر براڈ بینڈ سروس(اسٹورم فائبر) کی تعمیر اور اس کو وسعت دینے کے ایک مثاثر کن اور مثالی ٹریک ریکارڈ کے حامل ہیں۔"Graph Venturesکے جنرل پارٹنر، عمر صدیقی نے اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ،"ہم دانش اور NayaPay ٹیم کے ساتھ شراکت داری پر انتہائی خوش ہیں،کیونکہ  انہوں نے پاکستان میں صارفین اور کاروباری افراد کے لیے اپنے اہم ترین ڈیجیٹل پیمنٹس پلیٹ فارم کو وسعت دی ہے۔ہم گزشتہ عشرے میں یونائیٹڈ اسٹیٹس، ساؤتھ ایسٹ ایشیاء اور لاطینی امریکہ میں ابتدائی طور پر 300 سے زائد کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے حامل ہیں اور ہمیں موبائل اور فن ٹیک ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہوتی ہے جس نے نہ صرف ان مارکیٹس میں صارفین کو بااختیار بنادیا ہے بلکہ یہ پاکستان میں بھی فروغ پارہا ہے۔NayaPay پاکستان میں مالیاتی سہولیات کی فراہمی کی آنے والی نسلوں تک رسائی کے لیے پہلے ہی سے ا علیٰ ترین سہولیات اور سلوشنز کی فراہمی کی پیشکش کررہا ہے اور جیسے جیسے یہ اپنی نئی پراڈکٹس متعار ف کراتا اور اپنے صارفین کی تعداد کو بڑھاتا ہے، ہم بھی ان کی اس ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں۔"اس موقع پر دانش اے لاکھانی نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ،"کسی بھی پلیٹ فارم کی کامیابی کا دارومدار کسٹمر کے اعتماد پر ہوتا ہے۔ NayaPayکی حیثیت سے ہم اپنے کسٹمرز کو بہترین اور وسیع ٹیکنالوجی اور اعلیٰ و جدید ترین کسٹمر سروس کی معاونت کے ساتھ صارفین اور کاروباری افراد، دونوں کی زندگی کو آسان اور سہل بنانے پر معمور ہیں۔ہم اپنے مشترکہ کسٹمرز اضافی فوائد اور سہولیات کی فراہمی کے لیے بڑے اور اہم ترین بینکوں کے ساتھ بھی شراکت داری کررہے ہیں، جو بالآخر ایک جامع ڈیجیٹل بینکاری کی جانب پیش رفت ہے۔"

مزید :

کامرس -