صوبے کو پسماندہ رکھنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے: حیدر ہوتی 

صوبے کو پسماندہ رکھنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے: حیدر ہوتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی  آمیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے۔کہ حکومت  18ویں ترمیم اور کالا باغ ڈیم کے تعمیر کے بارے شوشے چھوڑ دیں۔ اے این پی کے ہوتے ہوئے اسے سازشوں کو تن من دھن سے مقابلہ کرکے ناکام بنادیا جائے گا۔  خیر پختونخوا میں بے اختیار حکومت ہے۔ صوبے کو کنگال بنانیکی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔  جس قوتوں نے عمران خان کو قوم پر مسلط کیا۔ اب ان قوتوں کو چائیے۔کہ قوم کے کندھوں سے  عمران  ٹولے کا بوجھ اتار دیں۔  اس موقع پر عوامی نشنل پارٹی  سابق تحصیل صدر ملک امان خان دیگراھم رہنماوں  بڑی تعداد بھی موجود تھی۔۔انھوں نے کہا کہ اے این پی خدائی خدمت گار تحریک کا تسلسل ہے۔ سلیکٹیڈ ٹولے اور بعض جمہوریت دشمن لوگوں کو 18ویں ترمیم ہضم نہیں ہورہی ہے۔ حلانکہ صوبوں کو سال 1973کے متفقہ آئین کے مطابق مالی اور انتظامی احتیارات مل چکے ہیں۔ لیکن عمران ٹولہ صوبے کو کنگال کرنے کی سازشوں کرکے ہماری غیرت کو للکار رہے ہیں۔ اے این پی کے ہوتے ہوئے ان کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔اور کہا کہ عمران خان کو چائیے۔ کہ وہ اپنے انتخابی وعدے وزیر اعظم ھاوس کو یونیورسٹی بنانے۔ایک کروڑ نوکریاں دینے۔کچکول توڑنے۔آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے۔موٹر سائیکل پر وزیر اعظم ھاوس جانے اور قوم سے دیگر وعدوں کو پورا کریں۔بدترین مہنگائی بے روزگاری گیس و بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ سے  غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کے بارے میں انھوں نے کہا۔  کہ ملک کو بین القوامی جھگڑوں سے غیر جانب دار رکھا جائے۔ پرایا جنگ میں کود کر ملک وقوم نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ بین القوامی جھگڑوں میں امن کا راستہ تلاش کرکے صالح کا کردار ادا کرنا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ ناکام حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔اس کو لانے والے ان سے ہاتھ چھین لے۔۔پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ان کے بسترہ گول کرنے کا وقت  بہت قریب پہنچ چکا ہے۔اپوزیشن کے ساتھ حکومت میں شامل ارکان اسمبلی عمران ٹولے کے حکومت کا خاتمہ جلد از جلد دیکھنا چاہتے ہیں۔