سرحد چیمبر آف کامرس ووفاقی انشورنس محتسب کے مابین معاہدہ 

سرحد چیمبر آف کامرس ووفاقی انشورنس محتسب کے مابین معاہدہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اوروفاقی انشورنس محتسب کے مابین باہمی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ معاہدہ کا مقصد کاروباری طبقہ کے انشورنس کے حوالے سے شکایات کے فوری ازالہ اوران کو بروقت ریلیف فراہم کرنا ہے۔ یہ باضابطہ دستخط سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حسنین خورشید احمد اور وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر خاور جمیل نے چیمبر ہاؤس میں منعقدہ اجلاس کے بعد کئے۔ تقریب کے دوران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عمران خان مہمند ٗ نائب صدر جاوید اختر ٗ سابق ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور ٗ ایڈوائزر / انچارج اسلام آباد / پشاور میں رفعت شاہین قاضی ٗ ایڈوائزر / انچارج لاہور عبدالباسط ٗ ایڈوائزر / انچارج ملتان محمد اعظم JOIYA ٗ ڈی جی ایف آئی و سیکرٹریٹ کراچی مبشر نعیم صدیقی ٗ انچارج ایڈمنسٹریشن پشاور شعیب احمد صدیقی ٗ سرحد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی ٗ انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن حیات آباد پشاور ملک عمران اسحق ٗ ایگزیکٹو ممبران نعیم قاسمی ٗ ایس منہاج الدین اور احسان اللہ ٗ فہد امین ٗ اشتیاق محمد ٗ سید آفتاب حیات ٗ سمیت وویمن چیمبر پشاورکی صدر شاہدہ پروین ٗ سینئر نائب صدر علینہ خالد ٗ نائب صدر صائمہ امجد ٗ وویمن چیمبر کی ممبران سمیت تاجر ٗ صنعتکارکثیر تعدادموجود تھے۔ سرحد چیمبر کے صدر حسنین خورشید احمد نے بزنس کمیونٹی اور وفاقی انشورنس کے مابین روابط و تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشورنس کے حوالے سے کاروباری طبقہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وفاقی انشورنس محتسب ان کی شکایات کے فوری ازالہ اور ریلیف فراہم کرنے کے لئے بروقت اقدامات اٹھائیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر نے ایس سی سی آئی انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر /ویب پورٹل کو وفاقی انشورنس محتسب کے ساتھ منسلک کرنے کی تجویز پیش کی جس سے وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر خاور جمیل نے مکمل اتفاق کیا اور کہا کہ سرحد چیمبر اور ان کے ادارہ کے درمیان طویل المیعاد اور دیرپا تعلقات قائم کرنے کے لئے ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے تاکہ بزنس کمیونٹی کی شکایات کو فوری طور پر ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ سرحد چیمبر کے صدر حسنین خورشید احمد نے کہا کہ انشورنس کمپنیوں کے ذمے واجب الادا رقوم کی ادائیگیوں کو فوری یقینی بنایا جائے تاکہ کاروباری طبقہ کی مالی مشکلات کم ہوسکے۔ انہوں نے ایک سنٹرلائزڈیٹا بیس بھی متعارف کروانے کی تجویز پیش کی۔ سرحد چیمبر کے صدر حسین خورشید احمد نے کہاکہ چیمبر کی سفارشات او ر تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بناکر بزنس کمیونٹی کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر وفاقی انشورنس محتسب کو یقین دہانی کروائی کہ سرحد چیمبران کے ادارہ کی افادیت ٗاہمیت اور کردار کے حوالے سے بزنس کمیونٹی کو آگاہی دلوانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر خاور جمیل نے بتایا کہ ان کے ادارے سے صارفین کوواجب الادا رقوم کی مد میں 2 ارب روپے کے قریب متاثرہ کو ادائیگی یقینی بنائی جاچکی ہیں جو کہ ادارہ کی نہ صرف اہم کامیابی ہے بلکہ متاثرہ صارفین کی شکایات کے فوری ازالہ کی جانب سے بھی اہم قدم ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -