ایکسائز مردان ریجن کی کاروائی، 3600 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

 ایکسائز مردان ریجن کی کاروائی، 3600 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) محموداسلم وزیر ڈائریکٹر جنرل، محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول  محموداسلم وزیرکی خصوصی ہدایت پر جاری انسداد منشیات مہم میں وحید خان سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن کی زیر نگرانی عاکف نواز SHO تھانہ ایکسائز مردان، ندیم رفیق سب انسپکٹر اور داؤد خان اسسٹنٹ سب انسپکٹرز نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر چارسدہ انٹرچینج کے قریب موٹر کار گاڑی نمبری R 9002 پشاور،  کو روک کر تلاشی کے دوران موٹر کار  سے 3600 گرام چرس برآمد کر لی ہے۔ کاروائی کے دوران ملزم بخت جمال ولد اطلس خان ساکن باڑہ ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے  محمود اسلم وزیر ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اور صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے  متعلقہ عملے کی کاروائی کو سراہتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مذید تیزی لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -