لنڈی کوتل،عشرت شنواری تبدیل،شاہ خالد آفریدی ایچ او تعینات

      لنڈی کوتل،عشرت شنواری تبدیل،شاہ خالد آفریدی ایچ او تعینات

  

خیبر (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل ایس ایچ او عشرت شینواری کو تبدیل کرکے شاہ خالد افریدی کو ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا لنڈیکوتل کے عوام نے سوشل میڈیا پر عشرت شینواری کی تبادلے کی مذمت کرتے ہوئے پوسٹیں شئیر کی ہے کہ عشرت شینواری نے سخت حالات میں بہترین کارکردگی دیکھا کر تمام اقوام کے عوام ساتھ اچھا رویہ رکھا اور خوش اسلوبی سے تمام مسائل کو ہینڈل کیا عوام نے مطالبہ کیا کہ لنڈی کوتل میں مختلف اقوام کے قومی مسائل تھے جس میں پاک افغان شاہراہ بندش اور احتجاجی مظاہرے معمول بن گئے تھے لیکن ایس ایچ او عشرت شینواری نے ان تمام صورتحال کو پروفیشنل طریقے سے نمٹا کر مسائل حل کرنے میں بہترین کارکردگی دیکھا دی تھی لیکن ڈی پی او خیبر نے اس وقت تبادلہ کرکے غلط فیصلہ کیا اس لئے تبادلے منسوخ کرکے عشرت شینواری کو لنڈیکوتل ایس ایچ او کا دوبارہ نوٹیفیکیشن جاری کریں عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ نیا تعینات ہونے والے ایس ایچ او شاہ خالد افریدی تجربہ نہیں رکھتے کیونکہ لنڈیکوتل میں مسائل اور قومی اراضی تنازعات بہت زیادہ ہیں اور وہ اسسٹنٹ ایس آئی ہے اور ایک بار ریٹائرڈ بھی ہوچکے ہیں لیکن دوبارہ عدالت نے 60 سالہ پر توسیع دی گئی ہے اس لئے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں ہیں کہ تبادلہ منسوخ کرکے عشرت شینواری کو لنڈی کوتل ایس ایچ او دوبارہ تعینات کرے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -