افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں: ریاض خان محسود

افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں: ریاض خان محسود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      پشاور(سٹی رپورٹر) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے آپ کو حقیقی معنوں میں عوام کے خادم سمجھ کر عاجزی اور انکساری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں موجودہ وقت میں افسران پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کریں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنے آپ کو وقف کر دیں کیونکہ عوام کی بدولت افسران کو تنخواہ اور مراعات دی جاتی ہیں عوام کی بھر پور خدمت کی بدولت افسران نہ صرف اپنا رزق حلال کر سکتے ہیں بلکہ اللہ تعالی کی خوشنودی اور رضا الٰہی بھی حاصل کی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے 30 ویں مینجمنٹ کورس کے مختلف کیڈر میں پاس ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افسران کے لیے کمشنر پشاور ڈویژن کے آفس میں باقاعدہ پریزنٹیشن کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پشاور ڈویژن کے تمام اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمند اور قبائلی ضلع خیبر کے تاریخی اور سیاحتی مقامات پر مکمل بریفنگ دی گئی بریفنگ کے اختتام پر سول سروس سے متعلق سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا گیا جس میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے سول سروس سے متعلق اپنے تجربات سے افسران کو آگاہ کیا۔اجلاس کے اختتام پر وفدنے کمشنر پشاور ڈویژن کو بہترین خدمات پر شیلڈ پیش کی گئی جس کے بعد وفد کو پشاور کے مختلف تاریخی مقامات کی سیر کرائی گئی۔