آئینی طریقے سے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائینگے: عطاء الرحمان

آئینی طریقے سے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائینگے: عطاء الرحمان

  

      مردان  (بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحما ن نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔جمہوری اور آئینی طریقے سے عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے گرائیں گے۔جنگ مسائل کا حل نہیں ہے۔روس اور یوکرائن کو اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل مردان میئر کے سابق امیدوار کلیم اللہ خان طورو کی رہائش گا ہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی اور سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین بھی موجو دتھے۔مولانا عطا الرحما ن نے کہا کہ روس اور یوکرائن کے مابین ثالثی کے لئے او آئی سی اور دیگر اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ روس نے مختلف حربوں کے ذریعے مختلف ممالک کے ساتھ جنگ کیا ہے لیکن اس کے نتائج روس کے لئے اچھے نہیں رہے۔روس کو یوکرائن پر حملے سے گریز کرنا چاہیئے۔مولانا عطا الرحما ن نے کہاکہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان،سابق صدر آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے مل کر لائحہ عمل ترتیب دے دیا ہے اور بہت جلد قوم کو خوشخبری سنا کر عمران خان کو گھر بھیج دیں گے۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیں گے اور پی ٹی آئی کو تمام تحصیلوں اور ویلج او رنائبرڈ ہوڈ کونسلوں میں شکست سے دوچار کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلے کے نشان پر اب کوئی بھی الیکشن لڑنے کو تیار نہیں ہے اور اسی طرح آنے والے عام انتخابات میں انہیں امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔مولانا عطا الرحما ن نے تحصیل مردان میئر کے سابق امیدوار کلیم اللہ خان طورو کو جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کی دعوت دی۔کلیم اللہ خان طورو نے مولانا عطا الرحمان اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمائدین علاقہ اور اپنے بڑوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -