عوامی مارچ کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کرینگے،وقاص منشاء

عوامی مارچ کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کرینگے،وقاص منشاء

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کا کراچی سے شروع ہونے والا 27فروری عوامی مارچ میں شرکت کیلئے لاہور سے جانے والے حلقہ پی پی 150کے رہنماء چوہدری وقاص منشاء پرنس اپنی ٹیم کے ہمراہ عوامی مارچ میں شرکت کریں گے۔چوہدری وقاص منشاء پرنس اور ان کی ٹیم پیپلز پارٹی سینٹرل کراچی کے صدر استاد مسرور احسن کی قیادت میں عوامی مارچ میں کراچی سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء فیصل شیخ،میاں لئیق احمد،ذوالفقار علی ذلفی،رفیع قریشی،سہیل رضا عابدی،محمد علی بلوچ،کلیم شیخ،اسد شیخ،شہباز شاکر،محمد بلال،کامران قیوم موجود ہوں گے۔اس امر کا اظہار چوہدری وقاص منشاء پرنس نے کراچی اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ سندھ و سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوامی مارچ کی قیادت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کریں گے یہ قافلہ 27فروری کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گا۔ان کا کہنا تھ اکہ ہم پنجاب سمیت لاہور میں مارچ کا بھر پور استقبال کریں گے۔اس کیلئے پنجاب کی قیادت راجہ پرویز اشرف،سید حسن مرتضیٰ،شہزاد سعید چیمہ،رانافاروق سعید اور لاہور کی قیادت صدر چوہدری محمد اسلم گل،سینئر رہنماء عزیز الرحمن چن،فیصل میر،اسرارالحق بٹ،چوہدری منشاء پرنس،سہیل ملک،جاوید اختر چوہدری،جمیل احمد منج،فائزہ ملک،ثمینہ خالد گھرکی،نرگس خان،شہناز کنول،شاہدہ جبین سمیت جیالوں کی بھر پور تعداد بھی شامل ہو گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -