سعدعزیزکی امریکی ڈاکٹرڈیبرالوبوپرحملہ کیس میں اپیل مسترد

سعدعزیزکی امریکی ڈاکٹرڈیبرالوبوپرحملہ کیس میں اپیل مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعد عزیز کی امریکی ڈاکٹر ڈیبرالوبوپر حملہ کیس میں سزا معطلی کی اپیل مسترد کردی۔سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھاہے۔اس کیس میں جرم ثابت ہونے پر سعد عزیز کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ امریکی ڈاکٹر کو زخمی کرنے پر 10سال قید اور1 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کے الزام میں بھی10سال قید اور1 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔پراسکیوٹرنے بتایا کہ ملزم نے کیماڑی میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے انتقام میں امریکی ڈاکٹرپرحملہ کیا تھا۔ملزم کی درخواست پراپیل کی پیروی کے لیے سرکاری خرچ پرمعاونت کے لیے وکیل فراہم کیا گیا تھا۔پراسیکیوٹرنے بتایا کہ سعد عزیز کو سانحہ صفورا کیس میں ملٹری کورٹ سے سزائے موت کا حکم بھی سنایا گیا ہے،ملزم کو 2 دیگر کیسز میں اے ٹی سی نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ملزم نے 2015 میں کراچی میں شہید ملت روڈ پر امریکی ڈاکٹر پر حملہ کیا تھا۔ ڈیبرا لوبو امریکی شہری اور جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی وائس پرنسپل تھیں، حملے میں ڈیبرا لوبو کے ہاتھ اور چہرے پر گولیاں لگی تھیں اور وہ زخمی ہوئی تھیں۔