پولیس کی کامیاب کارروائی،دکان سے چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

     پولیس کی کامیاب کارروائی،دکان سے چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تھانہ تخت بھائی پولیس کی کامیاب کارروائی،دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار۔مال مسروقہ نقد رقم بھی برآمد  تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ تخت بھائی میں مدعی مقدمہ واجد علی نے جنرل سٹور سے چوری ہونے کی رپورٹ پولیس میں درج کر کے جس پر ڈی ایس پی روخانزیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او نور محمد خان ہمراہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث عبداللہ ولد گلستان سکنہ تورڈھیر تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔گرفتارملزم نے دوران پولیس انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اسکی نشاندہی پر مال مسروقہ رقم مبلغ 40 ہزارروپے برآمد کرلئے گئے ہیں۔گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔        

مزید :

پشاورصفحہ آخر -