ضلع مہمند کوٹے کے تحت میڈیکل کالج میں داخلے کیخلاف دائر رٹ خارج 

 ضلع مہمند کوٹے کے تحت میڈیکل کالج میں داخلے کیخلاف دائر رٹ خارج 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ضلع مہمند کوٹے کے  تحت میڈیکل کالج میں داخلے کے خلاف دائر رٹ خارج کردی۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے کیس کی پیروی عبد المنیم خان ایڈووکیٹ نے کی۔ رٹ میں درخواست گزار حماد خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں میرٹ پر اترنے کے باوجود مہمند کی سیٹ پر داخلہ نہیں دیا حالانکہ وہ میرٹ پے ٹاپ پر ہے اس دوران کے ایم یو کے وکیل عبد المنیم نے عدالت کو بتایا کہ جو میرٹ لسٹ بنائی ہے اس سے واضح ہوتا ہے جس طالبہ حمیرا حسین کو داخلہ دیا گیا وہ میرٹ میں درخواست گزار سے اچھی پوزیشن پر تھی اس لیے درخواست گزار کو داخلہ نہیں دیاگیا عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار کی داخلے کے خلاف خارج کردی اور کے ایم یو کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -