نوشہرہ میں 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح
پبی (نما ئندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن نے اپنے دفتر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 5روزہ پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر یونیسیف نوشہرہ کی ضلعی نمائندہ میڈم مہناز اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔ 28فروری سے شروع ہونیوالے پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کے دوران پیدائش سے پانچ سال تک 256083 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 291 ایریا انچارجز کی سربراہی میں 1253ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے, جبکہ پولیو ٹیمز کی سیکورٹی کیلئے1113 پولیس اہلکار تعینات کردئے گئے ہیں۔