پولیس کراچی میں ہمارے جھنڈے اتاررہی ہے،پی ٹی آئی کا الزام 

پولیس کراچی میں ہمارے جھنڈے اتاررہی ہے،پی ٹی آئی کا الزام 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے الزام عائد کیاہے کہ پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اتارے جارہے ہیں، شارع فیصل پراسٹار گیٹ اور بلوچ کالونی سے پارٹی جھنڈے اتارے گئے ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے بتایاکہ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے لائی گئی کرین بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے  جبکہ پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی راجہ اظہر، عدیل احمد اور دیگراسٹار گیٹ پر پہنچ گئے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا گیا، راجہ اظہر نے کہا کہ کرین اور دیگر سامان واپس نہ کیا گیا توبھرپور احتجاج کریں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کو پارٹی جھنڈے لگانے سے روکا جارہا ہے، زرداری مافیا پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ سے خوفزدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، پولیس کی جانب سے کارکنان، عہدیداران کو ہراساں کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ اندرون سندھ پی ٹی آئی رہنماں کی زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں، انتظامیہ اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -