ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی سیاسی پتنگ کٹ چکی ہے،صائمہ ندیم

ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی سیاسی پتنگ کٹ چکی ہے،صائمہ ندیم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے کہا کے مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کا کردار سب کے سامنے ہے۔حکومت آئینی مدت پوری کریگی اور اپوزیشن بھی اپنی عدت پوری کرے گی۔ عوام چوروں اور ڈاکووں کو اچھی طرح پہچانتے ہیں،عوام مستردہ شدہ جماعتوں کو سیاسی طور پر ریسکیو کرنے کیلئے بالکل آمادہ نہیں۔ایم این اے صائمہ ندیم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا وعدہ دنیا ہمیں عزت دے گی پورا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔زرداری کی سیا سی میدان میں انٹری سے حکومت کو کو ئی خطرہ نہیں، زرداری کی انٹر ی سے پی ڈی ایم کا مستقبل ضرور خطرے میں ہے۔کل تک ایک دو سرے کو سڑکو ں پر گھسیٹے کی با تیں کر نے والے آ ج بغض عمران خان میں ایک ہی کشتی میں سوار ہو گئے ہیں۔بڑی بڑی ڈینگوں اور بڑھکوں کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے ایم اے صائمہ ندیم، زرداری فیملی نے بینظیر بھٹو کے نام پر سندھ کا خزانہ لو ٹا۔، دونو ں خاندانو ں کی اصلیت عوام جان چکی ہے۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاسی پتنگ ہمیشہ کیلئے کٹ چکی ہے۔ ساڑھے تین سال سے ہم سنتے آ رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد آرہی ہے۔تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق اپوزیشن پورا کرلے انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔پی ٹی آئی دو نہیں ایک پاکستان کے نظریے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -