گھوٹکی سے زرداری مافیا کیخلاف تحریک کا آغاز ہوگا،رب نواز کلوڑ

  گھوٹکی سے زرداری مافیا کیخلاف تحریک کا آغاز ہوگا،رب نواز کلوڑ

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سکھر کے سینئر رہنماڈاکٹر ربنواز ربنوازکلوڑ نے کہا ہے کہ 26فروری سے گھوٹکی تا کراچی تک  زرداری مافیا کے خلاف تحریک کا آغاز ہوگا عرصہ کئی دہائیوں سے سندھ کے وسائل پر قابض مافیا سے سندھ کے عوام کو نجات دلا کر ہی دم لیا جائیگا  ان خیالات کا اظہار انہوں نے 26 فروری کو گھوٹکی تا کراچی سندھ حقوق مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے کارکنان سے گفتگو کے دوران کیا ڈاکٹر ربنواز کلوڑ کا مزید کہنا تھا کے سندھ حقوق مارچ سندھ کی مظلوم عوام کے بنیادی حقوق کیلئے ہے اور 26 فروری سے کموں شہید گھوٹکی سے سندھ پر قابض زرداری مافیا کے خلاف سندھ کی باشعور عوام کیساتھ بھرپور تحریک کا آغاز کیا جارہا ہے اور یہ تحریک سندھ سے زرداری مافیا کے خاتمے تک جاری رہے گی ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے مزید کہا کے پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ میں پی ٹی آئی کی قیادت سمیت سندھ سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت اور سندھ پر قابض پی پی زرداری مافیا کو یکجا مسترد کرینگے اور پی پی زرداری مافیا کو پیغام دینگے کے سندھ کسی کی جاگیر نہیں پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور انشا اللہ سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -