سندھ میں پیپلز پارٹی کوبھرپور ٹکر دینے کیلئے تیار ہیں،بلال غفار

سندھ میں پیپلز پارٹی کوبھرپور ٹکر دینے کیلئے تیار ہیں،بلال غفار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا ہے کہ سندھ میں تحریک انصاف پیپلز پارٹی کو ٹکر دینے کیلئے تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کی سندھ حقوق مارچ کیلئے تیاریاں تیز، ملاقاتوں اور کارنر میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔بلال غفار کی حلقہ 109، 111,لانڈھی، سی بی سی، صدر ٹان کے علاقہ مکینوں کے ہمراہ کارنر میٹنگ ہوئی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 26 فروری بروز ہفتہ گھوٹکی میں پی ٹی آئی کا پہلا پاور شو منعقد کیا جارہا ہے۔ بلال غفارنے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ سے بہت جلد مائنس ہوجائیگی، سندھ میں تحریک انصاف پیپلز پارٹی کو ٹکر دینے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی حکومت کی جانب سے کراچی کے عوام کو لاوارث چھوڑدیا گیا ہے، کراچی سمیت پورے صوبے میں پی پی نے جمہوریت کا قتل عام کیا۔بلال غفار نے کہا کہ جو ظلم سندھ کے عوام کیساتھ کیا گیا اس کا حساب لیں گے، سندھ حقوق مارچ میں عوام شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی جنگ میں عوام کا نکلنا بے حد ضروری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -