یوکے لاگ ماڈل پارٹ ٹو تعمیر،پاک بنگلہ دیش مشترکہ ورکشاپ اختتام پذیر

  یوکے لاگ ماڈل پارٹ ٹو تعمیر،پاک بنگلہ دیش مشترکہ ورکشاپ اختتام پذیر

  

کراچی (پ ر)ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور انٹیبوپاکستان نے برٹش کونسل‘زیڈ سی ای سی(ہیریٹیج فاؤنڈیشن کا ذیلی یونٹ)‘ براک(BRAC) یونیورسٹی‘ این ای ڈی یونیورسٹی‘ڈی یو ای ٹی یونیورسٹی آف لاہور کے تعاون سے یوکے لاگ ماڈل تعمیر کے پارٹ ٹو کا پاکستان اور بنگلہ دیش کی مشترکہ سہہ روزہ ورکشاپ (21سے23فروری (منعقدہ ڈینسو ہال راہگزار آج کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا۔سیدہ کومل فاطمہ کی زیر نگرانی یونیورسٹی آف لاہور اور این ای ڈی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے چھ طلباء اور براک یونیورسٹی کے بنگلہ دیش کے چھ طلباء نے بالترتیب جسمانی اور زوم کے ذریعے ورکشاپ میں حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں کی نگرانی ہیریٹیج فاؤنڈیشن  کے نعیم شاہ اور اشفاق احمد نے کی۔واضح رہے کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد طلباء کو 21 مارچ تا 25 مارچ لندن کے گرانری اسکوائر میں ہونے والے ایمپاورستان کی سرگرمی میں شمولیت کی تیاری ہے۔ایمپاورستان کے انعقاد کا مقصد پی کے۔ یوکے 2022کے سیزن کے دوران پاکستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ منانا ہے جسے برٹش کونسل برطانیہ اور پی کے کے درمیان روابط‘ ان کے عصری تناظر‘ ان کے مستقبل اور 400 سال سے زیادہ کی مشترکہ تاریخ کو تلاش کرنے کے لئے چلائے گی۔ایمپاورستان کی سرگرمیاں سیزن پروگرامنگ کا حصہ ہوں گی‘ جو پائیدار فن تعمیر اور ڈیزائن میں انقلاب لانے میں خواتین کے مرکزی کردار کو اجاگر کرتی ہیں۔اس مقصد کے تحت خواتین طالب علموں کے لئے ورکشاپس منعقد کی جارہی ہیں جو بانس کے لاگ)لاری اوکٹا گرین(بنانا سیکھیں گی‘ جسے وہ بعد میں سیزن کے دوران لندن میں نقل کریں گی۔سہہ روزہ ورکشاپ کے پہلے دن کا آغاز طلباء کی رجسٹریشن اور تعارف کے ساتھ ہوا جس کے بعد آرکیٹیک‘ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور ذی سی ای سی(ZCEC)کی بانی یاسمین لاری نے تعارفی خطاب کیا جب کہ براک یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر زینب فاروقی علی نے براک یونیورسٹی کی جانب سے تعارف پیش کیا۔ طلبہ کی جانب سے پچھلے سیشن میں چار پریف و ال پینلز تیار کئے گئے تھے۔ اس سہہ روزہ سیشن میں طلباء نے مزید چار پریف و ال پینلزکی تنصیب کرکے نہ صرف اس و ال بلکہ چھت کو بھی مکمل کیا۔سیشن کا اختتام 4:30پر ریفریشمنٹ کے ساتھ ہوا۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -