سندھ حکومت جتنی چاہے سرکاری مشنری لگائے مارچ تو ہوگا، خرم شیر

سندھ حکومت جتنی چاہے سرکاری مشنری لگائے مارچ تو ہوگا، خرم شیر

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت جتنی چاہے سرکاری مشنری لگائے مارچ تو ہوگا۔پی ٹی آئی رہنمانے مختلف مقامات پر تحریک انصاف پی ٹی آئی کے پرچم ہٹانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ریاست کا حصہ ہے سیاست کا نہیں، پی ٹی آئی کا مارچ سندھ حکومت کے اعصاب پر سوار ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی بوکھلاہٹ میں پولیس کا سیاسی استعمال کررہی ہے، سندھ حکومت کی طرف سے حقوق سندھ مارچ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نہ پی ٹی آئی کے مارچ کو روک سکتی نہ ہمارے حوصلے پست کرسکتی ہے، سندھ سے زرداری کو اپنی سلطنت جاتی دکھائی دے رہی ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت جتنی چاہے سرکاری مشنری لگائے مارچ تو ہوگا، ہم 26 فروری کو نوابشاہ میں شہید ہونے والے ایس ایچ او کے انصاف کیلئے نکل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی تنخواہیں سندھ کے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے جاتی ہیں، سندھ حکومت سے کہتا ہوں پولیس کا سیاسی استعمال ناقابل برداشت ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -