ایچ ایم سی میں پہلی بار لیزر ڈی سی آرکا کامیاب آپریشن

ایچ ایم سی میں پہلی بار لیزر ڈی سی آرکا کامیاب آپریشن

  

پشاور(سٹی رپورٹر) میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور نے خیبرپختونخوا میں آنکھوں میں بند آنسو کی نالی کھولنے کے لئے بنا ہڈی کو کاٹے لیزرڈی سی آر شروع کر دیا ہے جس سے ایچ ایم سی صوبے میں یہ سہولت متعارف کرانے والا پہلا پبلک سیکٹر ہسپتال بن گیا۔ جمعہ کے روز ایک ورکشاپ کے دوران اس لائیو سرجری کا انعقاد کیا گیا جس کے زریعے آپتھلمولوجی کے ٹرینی میڈیکل آفیسرز کو اس کے طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گیٰ۔ اس سلسلے میں اوپتھلمولوجی سوسائٹی آف پاکستان کے تعاون سے، آغا خان ہسپتال کراچی کے ماہر سرجنز ورکشاپ میں شریک ہوئے انہوں نے اپنی مہارت کو آپتھلمولوجی ٹیم اور ٹرینیز کے ساتھ شیئرکیا۔ ورکشاپ میں ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل، پروفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ جان، ڈائریکٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کمیونٹی آپتھلمولوجی، ڈاکٹر ناز اللہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر آپتھلمولوجی ایچ ایم سی، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سرجنز، ٹی ایم اوز اور ہسپتال کے دیگر عملہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ناز اللہ نے بتایا کہ ''لیزر ڈی سی آر علاج میں ایک قابل اعتماد اور تیز طریقہ کار ہے۔ یہ جلد کو چیرا لگانے کی ضرورت سے گریز کرتے ہوئے، ایک رکاوٹ شدہ آنسو کی تھیلی کو انٹراناسل اپروچ کے ذریعے کھولنے کے قابل بناتا ہے۔ مزید یہ کہ، اس سرجری کی کامیابی کی شرح تقریباً 90 فیصد ہے''۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر تکلیف کے طریقہ علاج کے علاوہ یہ خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے کم خرچ بھی ثابت ہوگا۔ڈاکٹر شہزاد فیصل نے کہا کہ ''طب میں منفرد خیالات اور اختراعات کا خیر مقدم کرنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ ہمیشہ تیار رہتی ہے تاکہ عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ہم اس سلسلے میں محکمہ صحت کے مسلسل تعاون کے بھی شکر گزار ہیں ”۔ڈاکٹر ثناء اللہ نے اس موقع پر کہا کہ ''حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہلا پبلک سیکٹر ہسپتال ہے جس نے یہ سہولت متعارف کروای ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -