بڈھنی و یاسین آباد کے رہائشی سہولیات زندگی سے محروم 

بڈھنی و یاسین آباد کے رہائشی سہولیات زندگی سے محروم 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک استقلال کے سابق صوبائی چیئرمین وسابق ڈسٹرکٹ ممبرحمیداکبرخان آفریدی نے علاقائی مسائل سے چشم پوشی پرمنتخب رکن صوبائی وقومی اسمبلی کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ تبدیلی کاسہاناخواب دیکھاکراقتدارحاصل کرنیوالوں کی اس سے بڑھ کرنااہلی کیاہوگی کہ بڈھنی اوریاسین آبادکے ہزاروں نفوس اکیسویں صدی میں غاروں جیسی زندگی گزارنے پرمجبورہیں،تحریک انصاف کے خیبرپختونخوامیں دوسرے دورحکومت میں بھی یاسین آبادکے مکین گیس،بجلی اورپینے کے صاف پانی سے محروم ہیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزیاسین آبادمیں اپنی رہائشگاہ پرمنعقدہ اجلاس کے دوران کیا،جس میں نوجوان سیاسی رہنمااحسن اکبرآفریدی،ممتازسماجی شخصیت الحاج نائب خان بنگش سمیت عمائدین علاقہ اورمقامی افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی،اجلاس میں متفقہ طورپرفیصلہ کیاگیاکہ اگراہل علاقہ کودرپیش مسائل کے سدباب کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تواپنے حقوق کے حصول کیلئے احتجاج کاراستہ اختیارکیاجائیگا،کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کی تمام ذمہ علاقہ ایم پی اے اشتیاق ارمڑاورایم این اے ارباب عامرپرعائدہوگی،حمیداکبرخان آفریدی نے مزیدکہاکہ منتخب نمائندوں کی طفل تسلیوں نے اہل علاقہ کے صبرکاپیمانہ لبریزکردیاہے،تحریک انصاف کے سابق دورحکومت میں ایم پی اے ارباب جہاندادخان نے مسائل حل کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن پانچ سال کے دوران انہوں نے اپناایک بھی وعدہ پورانہیں کیااب موجودہ ایم پی اے اورایم این اے بھی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کامظاہرہ کررہے ہیں،اگرانہوں نے اپنی روش نہ بدلی تووزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایاجائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -