ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں بارش اورژالہ باری

ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں بارش اورژالہ باری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں بادلوں کا راج، مضافاتی علاقوں میں بارش اورژالہ باری، ڈیرہ چشمہ روڈ پر کڑی خیسور میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، گلیاں تالاب بن گئیں، ژالہ باری سے فصلوں کو بھی نقصان کی اطلاعات، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ سے اتوار تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں جمعہ کے روز بادل چھائے رہے اور مضافاتی علاقوں میں بارش کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔ ڈیرہ چشمہ روڈ پر تحصیل پہاڑ پور کی یونین کونسل کڑی خیسور میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ بارش کے دوران نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے سے گلیاں اور نشیبی علاقے جھیل کا منظر پیش کرتے رہے جبکہ ژالہ باری سے فصلوں کو بھی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ادھر شہر اور مضافاتی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری جبکہ قریبی پہاڑی سلسلوں سے چلنے والی یخ بستہ ہواں کے باعث سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔