ملاکنڈ یونیورسٹی اور شوکت خانم ہسپتال کے مابین معاہدہ

ملاکنڈ یونیورسٹی اور شوکت خانم ہسپتال کے مابین معاہدہ

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر)ملاکنڈ یونیورسٹی اور شوکت خانم کینس ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر پشاورکے مابین معاہدہ، معاہدے کی رو سے چھاتی کے کینسرکی روک تھام،انسدادتمباکو نوشی اور خون کی عطیات کے لئے مشترکہ مہم چلائی جائے گی، تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی اور شوکت خانم کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر پشاور کے مابین چھاتی کے کینسر کی روک تھام، انسدادتمباکونوشی اور بلڈ ڈونیشن کے سلسلے میں سیمینارز کے انعقاداور طلبہ کی آگاہی کے لئے مشترکہ مہم چلانے کے حوالے سے باقاعدہ معاہدہ طے پاگیاہے جس کااہتمام اوریک ملاکنڈ یونیورسٹی نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس سوسائٹیزکے اشتراک سے کیاتھا، ملاکنڈ یونیورسٹی کی جانب سے جانب سے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رشید احمد اور ڈائریکٹر اوریک محمد شاہد جبکہ شوکت خانم کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کی جانب سے ریجنل منیجر حافظ اسد علی اورنجم السحرنے معاہدے کی یاداشت پر دستخط کئے، شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی کے ڈین پروفیسرڈاکٹر جمیل احمد، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسرڈاکٹر محمد نثار،ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسرڈاکٹر سید سلطان عالم کاکاخیل، شعبہ بائیولاجیکل سائنسز کے ڈین پروفیسرڈاکٹر میر اعظم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز جمیل انور عباسی، اوریک کے منیجرزاورنگزیب اور مقصود مظہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -