ٹی پی ایل کارپ نے نوجوان ایتھلیٹس کو لائف انشورنس سے نوازا

  ٹی پی ایل کارپ نے نوجوان ایتھلیٹس کو لائف انشورنس سے نوازا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پا کستان کے اہم اور معروف ترین گروپ ٹی پی ایل کارپ نے مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے ملک کے چند نامور ایتھلیٹس کو لائف انشورنس دینے کے لیے مدعو کیا۔ملک میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے کام کرنے کے لیے ان نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ٹی پی ایل کے اشتراکی عمل کا یہ پہلا موقع ہے۔ترجمان کے مطابق جن کھلاڑیوں کو ٹی پی ایل کی جانب سے لائف انشورنس ایوارڈ دیا گیا،ان میں پاکستان انٹرنیشنل ٹورنامنٹ 2017 میں ویمنز سنگل چیمپئن مہور شہزاد، کے ٹو اور ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر نوجوان شہروز کاشف، پاکستان ویمنز نیشنل فٹبال ٹیم کی کپتان حاجرہ خان اور ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے پہلے برونزی میڈل کے فاتح طلحہ طالب شامل تھے۔ ٹی پی ایل کارپ کے سی ای او، علی جمیل نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،"مجھے اپنے ملک کا نام روشن کرنے والے ان نوجوانوں کی کامیابیوں پر دلی خوشی ہے۔