مسافروں کیلئے کھانے پینے کی فراہمی پر عائد کی گئی پابندی ختم

  مسافروں کیلئے کھانے پینے کی فراہمی پر عائد کی گئی پابندی ختم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اندرونِ ملک ہوائی سفر کے دوران جہاز میں مسافروں کے لیے کھانے پینے کی فراہمی پر عائد کی گئی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کھانے پینے کی پابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہو گا۔سی اے اے  نے کہاکہ اندرونِ ملک ہوائی سفر کے دوران ہر مسافر پر ماسک پہننے کی شرط برقرار رہے گی۔سی اے اے نے کہاہے کہ تمام ایئر لائن اپنی پروازوں میں مسافروں کے ماسک کا استعمال لازمی استعمال کرائیں۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -