خیبرٹیچنگ ہسپتال میں ناقص صفائی پر ایک کینٹین سیل 

خیبرٹیچنگ ہسپتال میں ناقص صفائی پر ایک کینٹین سیل 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں کینٹینز کا معائنہ کیا۔ انسپکشن کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال پر خیبرٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر ہاسٹل کا کینٹین سیل کردیا گیا۔ کاروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی جس کے دوران پشاور کے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کینٹینز کا معائنہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی الطاف حسین کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کینٹینز کا معائنہ کیا۔ ہسپتال کے دوسرے کینٹین میں بھی صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش پائی گئی، جس پر ورننگ نوٹس جاری کردی گئی۔ ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق نارتھ ویسٹ ہسپتال اور رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں بھی کینٹینز کا معائنہ کیا گیا، جہاں پر بھی صفائی کی صورتحال نہایت ناقص پائی گئی، جس پر ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کینٹین مالکان کو دفتر طلب کرلیا، جہاں ان خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائیگی۔ ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق انسپکشن کے دوران شوکت خانم ہسپتال کے کینٹین انتظامیہ کو حفظان صحت کے اصولوں پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے پر سراہا گیا۔ بنوں میں خلیفہ گل نواز ھسپتال کنٹین کی انسپکشن کی گئی، اور اسٹاف کو بہتری کے لئے نوٹس جاری کیا گیا۔ اسی طرح بنوں میں بازار احمد خان روڈ پر خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کا جائزہ لیاگیا۔ مصالحہ گودام سے نان فوڈ گریڈ کلر اور چائنا سالٹ ضبط کرکے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ صوبے کے دیگر اضلاع م

مزید :

پشاورصفحہ آخر -