سی سی پی او عباس احسن کی الوداعی ملاقات

سی سی پی او عباس احسن کی الوداعی ملاقات

  

پشاور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او عباس احسن نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ الوداعی ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت، ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید، ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق، کمانڈنٹ کیمپس محمد حسین، ایس پی ٹریفک آصف بہادر، ڈی پی او ضلع خیبر محمد عمران، ایس پی انوسٹی گیشن ضلع خیبر سلام خالد، ایس پی ہیڈ کوارٹرز رحیم حسین، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر پولیس اہلکار بھی موجود تھے اس موقع پر سی سی پی او  عباس احسن نے کپیٹل سٹی پولیس پشاور میں گزرے ماہ و سال کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کرنے والے فورس کا سربراہ رہنا کسی اعزاز سے کم نہیں  انہوں نے مزید کہا کہ بطور ایک ٹیم کام کرتے ہوئے بڑی سے بڑی ذمہ داری سے احسن طریقہ سے عہدہ برآہ ہوا جا سکتا ہے، اس موقع پر سی سی پی او عباس نے پشاور پولیس کے افسران و جوانوں کی محنت اور کام کر انداز کو بھر پور انداز میں سراہتے ہوئے واضح کیا کہا کہ بطور سی سی پی او ماتحت عملہ کی انتھک محنت کی بدولت کامیابی ملی، انہوں نے مزید کہا کہ بطور سی سی پی او پشاور پولیس کے افسران و جوانوں سے ملنے والی عزت و محبت کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے سی سی پی او عباس احسن نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف اعلی کارکردگی کی حامل فورس کا حصہ ہونا ان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اس موقع پر سی سی پی او عباس احسن نے نئے تعینات ہونے والے سی سی پی او اعجاز خان کے لئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا بھی اظہار کیا ملاقات کے دوران سی سی پی او عباس احسن کو خصوصی شیلڈز، تحائف اور سونئیرز بھی پیش کئے گئے  بعد ازاں سی سی پی او عباس احسن نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں پودا بھی لگایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -