قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی،5 ملزمان گرفتار

    قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی،5 ملزمان گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر)تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے شہر کے گنجان آباد علاقہ مشتاق آباد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان عبداللہ نامی ملزم کے حجرے میں قمار بازی میں مصروف تھے جن کو خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران دھر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق مشتاق آباد اور اطراف کے علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد، اسلحہ اور منشیات سمیت آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مشتاق آباد میں واقع عبداللہ نامی شہری کے حجرہ میں قمار بازی کی محفل جاری ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف پانچ ملزمان عبداللہ ولد بشیر، شاہ زیب ولد جمیل، اسد ولد پیر محمد، ناظم ولد زاہد اور امجد ولد شہزادہ کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان مشتاق آباد اور ملحقہ علاقوں کے رہائشی ہیں جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دھر لیا گیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد، اسلحہ اور منشیات سمیت آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -