منشیات کیس میں گرفتار ملزم کو عمر قید وجرمانے کی سزا 

منشیات کیس میں گرفتار ملزم کو عمر قید وجرمانے کی سزا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاور محمد طیب نے منشیات سگل کیس میں ملزم ذاکراللہ پر جرم ثابت ہونے پر عمر قیدبمعہ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جبکہ معاون مفرور ملزم بشیر کواشتہاری قرار دیے دیا گیا۔ استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی سیئنر پبلک پراسیکیورٹر جمشید خان نے کی۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم ذاکراللہ پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ پھندو کی حدود میں گاڑی میں 48 کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش کی،جس کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے ملزم ذاکراللہ کو گرفتار کرکے  اس کے خلاف 6 دسمبر 2019 کودفعہ9Dکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کی جانب سے مکمل چالان عدالے میں جمع کرادیا گیا، گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا، معزز عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بنا پر ملزم پر جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا بمعہ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ عدم ادائیگی کی بنا پرمزید چھ ماہ کی قید جیل میں کاٹنی ہوگی جبکہ معاون مفرور ملزم بشیر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔