اسفندیار ولی کی ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی وفات پر اظہار تعزیت

      اسفندیار ولی کی ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی وفات پر اظہار تعزیت

  

پشاور (سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی ٹریفک حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک روشن فکر اور مترقی سیاست دان تھے۔ انکی وفات سے پاکستان کی سیاست ایک اچھی سیاسی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔ اے این پی دکھ کے ان لمحات میں ان کے اہل خانہ اور انکی پارٹی کے ساتھ شریک ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -