نیٹ نوشہرہ کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون 

نیٹ نوشہرہ کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ)نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم نوشہرہ کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کاروائیاں درجنوں منشیات فروش گرفتار ضلع بھر کے حوالات بھر گئے-منشیات کی بھاری کھیپ برآمد،۔نوجوان نسل کے مستقبل کیساتھ کھیلنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جا رہاہے۔معاشرے کومنشیات جیسے لعنت سے پاک کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان۔انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری کے خصوصی احکامات پر ریجنل پولیس مردان یاسین فاروق کے ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کی سربراہی میں نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کو ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں کاٹاسک حوالہ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے  مستقبل کے معماروں کے رگوں میں منشیات کا زہراتار کر کھوکھلا کرنے والوں موت کے سوداگروں سے سختی سے نمٹنے کیلیے عملی اقدامات اُٹھاتے ہوئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی۔SDPOs کے زیر نگرانی پہلے مرحلے میں منشیات فروشوں کی لسٹیں مرتب کی گئی۔چھان بین کے بعد چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیکر  معاشرے کے ان ناسوروں کیخلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 51 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔منشیات فروشوں کے قبضے سے  64.7 کلوگرام چرس،2.7 کلوگرام آئس,1.4 کلوگرام ہیروئن اور 03 بوتل شراب برآمد کر لی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے کامیاب کاروائی پر نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اُن کی منشیات کے سمگلروں کیخلاف بے لچک اور عمدہ پروفیشنل کارکردگی کو سراہا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے کہا کہ منشیات ایک زہر ہے۔جو ہمارے معاشرے اور ہمارے عوام و مستقبل کو رفتہ رفتہ اندر ہی اندر کھوکھلا کرتا جا رہا ہے۔آج کے دور  میں ہمارے معاشرے کو بہت سے مسائل نے گھیر رکھا ہے۔جس میں سے ایک  منشیات کی شکل میں ہمارے معاشرے میں سرائیت کرتی جا رہی ہے۔ انشاء اللہ نوشہرہ سے اس ناسور کا خاتمہ نوشہرہ پولیس کے اولین اہداف میں شامل ہیں۔نوشہرہ پولیس کا موت کے سوداگروں کیخلاف آپریشن کلین اپ ایک عزم اور جذبے کیساتھ جاری رہے گا۔گرفتار منشیات فروشوں سے بڑے اسمگلروں کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے انشاء اللہ جلد وہ بھی پولیس کی گرفت میں ہونگے۔اس کیساتھ ساتھ منشیات سے بچاو کے حوالے سے سکول کالجوں میں طلباء کو آگاہی بھی جاری ہے  تاکہ نوجوان نسل منشیات کے نقصانات سے آگاہ ہو کر اس سے دور رہ سکیں۔نوشہرہ میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے منشیات فرشوں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔