مرکزعلوم اسلامیہ راحت آبادمیں عالمی محفل حسن قرات 

  مرکزعلوم اسلامیہ راحت آبادمیں عالمی محفل حسن قرات 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ مرکز علوم اسلامیہ راحت اباد پشاور میں عالمی محفل حسن قرات زیر صدارت مہتمم جامعہ مولانا سید العارفین منعقد ہوئی جبکہ میئر پشاور حاجی زبیر علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں جمہوریہ مصر اور پاکستان کے نامور قراء حضرات نے مسحور کن آواز میں تلاوت کی۔ مولانا سید العارفین اور حاجی زبیر علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں پر مشکلات دراصل قرآن کریم کی تعلیمات سے دوری کی وجہ ہے۔ قرآن کریم پوری انسانیت کے لئے ہدایت کا ذریعہ ہے دنیاوی اور آخروی کامیابی کا واحد راستہ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ پر عمل پیرا ہونے سے حاصل ہوگا۔قرآن کی صرف تلاوت بھی مطلوب ہے جس طرح اس پر عمل کرنا مقصود ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -