یتیم بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں: ظہیر عباس

  یتیم بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں: ...

  

       مردان(بیورورپورٹ)پاکستان بیت المال کے ایم ڈی ملک ظہیر عباس کھوکھر نے کہاہے کہ یتیم بچوں کے روشن مستقبل اور انکی بہتر تعلیم و تربیت کے لئے تمام وسائل کوبروئے کا رلا رہے ہیں۔ملک کے مخیر حضرات کو یتیم بچوں کو درپیش مسائل کے حل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔مردان میں مسعود ویلفیئر آرگنائزیشن  یتیم اور بے سہارا بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ جواقدامات اٹھا رہا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ا ن خیالا ت کا اظہار انہوں نے بخشالی روڈ پر مسعود ویلفیئر آرگنائزیشن مردان کی جانب سے بنائے گئے سویٹ ہوم کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب کی صدارت ممتاز صنعتکار حاجی مسعود الرحمان نے کی جبکہ تقریب سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر عمر مسعود الرحمان،مردان چیمبر کے صدر سعد مسعود الرحمان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال آفتاب عالم نے خطاب کیا۔اس موقع پر دار الاحساس سویٹ ہوم کے بچوں نے ملی نغمے،خاکے اور وطن سے محبت کے حوالے سے ٹیبلو پیش کئے جسے سامعین نے سراہا۔ملک ظہیر عباس نے کہاکہ پاکستان بیت المال اور مسعود ویلفیئر آرگنائزیشن مردان مل کر یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انکے صحت کا بھی بھرپور خیال رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہے اور انہیں مواقعے دینے کی ضرورت ہے جس کے لئے دونوں ادارے مل کر کام کریں گے۔انہوں نے ممتاز صنعتکار حاجی مسعود الرحمان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت مردان میں یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ انہوں نے اپنے سر لیا ہے۔دریں اثناء نسیم آباد پار ہوتی مردان میں پاکستان بیت المال اور مسعود ویلفیئر آرگنائزیشن مردان کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی ہوئے۔پاکستان بیت المال کی جانب سے ایم ڈی ظہیر عباس کھوکھر جبکہ مسعود ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین حاجی مسعود الرحمان نے ایم او یو پر دستخط کئے۔اس موقع پر سابق ایم این اے اور مردان چیمبر کے بانی حاجی نسیم الرحمان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ ان بچوں پر خرچ کرنا اپنے نون  اور ممتاز صنعتکار حاجی مسعود الرحمان دار الاحساس سویٹ ہوم کا افتتاح کررہے ہیں۔مردان۔پاکستان بیت المال کے ایم ڈی ملک ظہیر عباس اور حاجی مسعود الرحمان مسعود ویلفیئر آ رگنائزیشن کی جانب سے بنائے گئے دار الاحساس سویٹ ہوم کا افتتاح کررہے ہیں۔مردان۔پاکستان بیت المال کے ایم ڈی ملک ظہیر عباس اورممتاز صنعتکار حاجی مسعود الرحمان دار الاحساس سویٹ ہوم کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کررہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -