واپڈا ہائیڈرو یونین نے صوبہ بھر میں یوم احتجاج منایا 

واپڈا ہائیڈرو یونین نے صوبہ بھر میں یوم احتجاج منایا 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا اور پیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کی کال پر صوبہ میں پیسکو اور ٹیسکو کے محنت کشوں اور انجیئرز نے پیسکو /ٹیسکو (BOD)بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہتھک آمیز رویہ مزدور کشی پالیسی، غیر معیاری گاڑیوں ABCکیبل کے ٹینڈر میں غیر شفافیت کے خلاف یوم احتجاج منایا اور دھرنے دیئے اس سلسلے میں صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال، صوبائی سیکرٹری نور الامین حیدر زئی، یاسر کامران، شفیع اللہ، گوہر تاج، پیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے صدر ریاض خان سیکرٹری عمر افتخار اور دیگر کی قیادت میں پیسکو، ٹیسکو محنت کشوں اور انجینئرز نے پیسکو ہیڈ کوارٹرز شامی روڈ پشاور میں احتجاجی دھرنا دیا۔اس موقع پر حاجی محمد اقبال، نور الامین، حیدرزئی، ریاض خان، عمر افتخار اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا، کہ پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رویہ نہ صرف ہتھک آمیز ہے۔ بلکہ پیسکو، ٹیسکو اور صارفین کے مسائل حل کرنے میں بری طرح سے ناکا م ہو چکی ہے۔ نیز دونوں کمپنیوں کیلئے سالانہ 2 کروڑ روپے پر بلا ضرورت سیفٹی کنسلٹنٹ کو ہائیر کیا گیا ہے۔ بلا ضرورت کیونکہ دونوں کمپنیوں میں باقاعدہ سیفٹی ڈائریکٹریٹ موجود ہے۔ انہوں نے حکومت اور وزارت پاور ڈویژن پر زور دیاکہ پیسکو /ٹیسکو کے موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو برطرف کرکے غیر معیاری گاڑیوں کی خرید اور ABCکیبل میں غیر شفافیت کی تحقیقات کرایا جائے۔ آخر میں واپڈا ہائیڈرو یونین اور پیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر یہ اعلان کیا، کہ موجودہ بورڈ ڈائریکٹرز کے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے، نیز ادارہ پیسکو اور ٹیسکو کی ترقی، صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے دن رات کام کرینگے۔ تبدیلی کی سرکار سابقہ حکومت کی ناکام پالیسی سے سبق سیکھ کر ملک و قوم کی روشن مستقبل اور واپڈا کی مالی استحکام کیلئے ملک بھر کے جملہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تحلیل کرکے واپڈا میں ضم کیا جائے۔تاکہ واپڈا کو ایک ترقیافتہ اور منافع بخش ادارہ بنایا جا سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -