نوشہرہ،آرمرکالونی مانکی روڈ میں کئی روز سے سوئی گیس غائب

نوشہرہ،آرمرکالونی مانکی روڈ میں کئی روز سے سوئی گیس غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) آرمرکالونی مانکی روڈ میں کئی روز سے سوئی گیس غائب، چولہے ٹھنڈے،بچے، بوڑھے اور خواتین پریشان، امور زندگی مفلوج،عوام کا سوئی نادرن گیس حکام کو 3دن کی الٹی میٹم، بصورت دیگر سوئی نادرن گیس حکام کے خلاف سڑکوں پر نکل کر دمادم مست قلند ر کرنے کی دھمکی، جس کی تمام تر ذمہ داری سوئی نادرن گیس حکام پر عائد کی جائے گی،اس سلسلے میں ناظم ویلج کونسل بدرشی 6نور الاسلام اور نوشہرہ کی سماجی شخصیت مشیت الرحمان نے میڈیا کو بتایا کہ تقریباً گذشتہ ایک ماہ سے آرمر کالونی مانکی روڈ نوشہرہ میں محکمہ سوئی گیس حکام کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے مکین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں کیوں کہ آرمرکالونی میں سوئی گیس کی سپلائی مکمل طور پر منقطع کر دی گئی ہے اور گیس بلز بھیجوادئیے گئے ہیں یہ کہا کا انصاف ہے کہ گیس سپلائی بند کر دی گئی ہے اور بل ارسال کر دئیے گئے ہیں، انہوں نے مزیدکہا کہ بچے بغیر ناشتہ سکولوں، جبکہ بڑے ڈیوٹی جانے پرمجبور ہو چکے ہیں اور آرمر کالونی کے مکینوں کے امور زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ آرمر کالونی مانکی روڈ نوشہرہ کے تمام مساجد میں نماز جمعہ کے بعد سوئی نادرگیس حکام کی اس سوتیلے پن کے خلاف صلاح و مشورے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آرمرکالونی کے مکین سوئی نادرن گیس حکام کو صرف 3دن کا الٹی میٹم دے رہے ہیں کہ وہ ن تین دنوں میں آمرکالونی کو گیس کی سپلائی میں ہر قسم کی رکاوٹ کو دور کریں بصورت دیگر ہم آرمر کالونی مانکی روڈ نوشہرہ کے مکین اپنے اہل و عیال کے ہمراہ سوئی نادرن گیس نوشہرہ کے حکام کے خلاف سڑکوں پر نکل کر دما دم مست قلندر کریں گے جس کی تمام ترذمہ داری سوئی نادرن گیس نوشہرہ کے حکام پر عائد ہوگی۔