عوامی تعاون سے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے: ڈاکٹر فرہاد خان

عوامی تعاون سے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے: ڈاکٹر فرہاد خان

  

       چارسدہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرہاد خان نے کہا ہے کہ عوام کی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون اور انکاری والدین کی شرخ کو کم کرنے سے ہی ملک کو پولیو فری بنایا جا سکتا ہے،تمام سیاسی جماعتی،علماء،عمائدین علاقہ سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پولیو کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرکے ملک وقوم کے معماروں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن سپورٹ آفیسر ڈاکٹر کامران،ڈاکٹر محسن اورڈاکٹر مسعود سمیت  دیگر افراد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پانچ سال سے کم عمر بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں پیر کے دن سے شروع ہونے والے پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیاگیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرہاد خان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں پولیو کے خلاف شروع کئے گئے مہم کو عرصہ گزر چکا ہے لیکن آگاہی نہ ہونے کے باعث تاحال یہ جنگ نہ جیتی جا سکے لیکن موجودہ دور میں انتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ پر آگاہی سیمینار اور ورکشاپس کے انعقاد سے پورے ضلع کے عوام کو پولیو جیسے موذی مرض کیحوالے سے آگا ہ کیا گیا ہے جس کی بدولت پولیو کیسز کی شرخ نہ ہونے کے برابر تک پہنچ چکی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پورا ملک پولیو فری تصور ہو گا لیکن اس جنگ کو جیتنے کے لئے عوامی تعاون کی ضرورت ہوگی جس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں،عمائدین علاقہ سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو کردار ادا کرنا ہو گااور انکاری والدین کی شرخ کو کم کرنے اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون یقینی بنانا ہو گا۔اسموقع پر انہوں علما ء کرام سمیت والدین سے بھی خصوصی اپیل کی کہ پیر کے دن سے شروع ہونے والے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -