ادینزائے کو ماڈل تحصیل  بنانا مشن ہے،حاجی نذیر

ادینزائے کو ماڈل تحصیل  بنانا مشن ہے،حاجی نذیر

  

چکدرہ(جاوید الرحمن)تمام پارٹیوں میں ایک خاص قسم لوگوں کا قبضہ ہے اس نے پارٹی کو یرغمال کیا ہے غریب ورکرز کو پارٹی میں کوئی مقام نہیں ہے تحصیل ادینزائے کو ماڈل تحصیل بنانا مشن ہے علاقے سے منشیات،ائس اور سودی نظام کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ائین کی حکمرانی کے لئے عملی جدوجہد کرنا،تمام محکوم و مظلوم لوگوں کی حقوق کے لئے جدوجہد کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے حاجی محمد نذیر۔ازاد حثیت سے تحصیل ادینزائے چیرمین شپ کے امیدوار حاجی محمد نذیر نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینی علوم اور عصری علوم نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی اور ان کے تعلیمی اخراجات کے لئے منصوبہ بندی کرنا،بیماروں،اپاہج اور اندھوں کی مدد کرنا ہمارے ترجحات میں شامل ہے انھوں نے کہا کہ ادینزائے میں لوگوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرینگے اور جھگڑوں کو حلح کے زریعے ختم کرنا اولین ترجیح ہے ادینزائے میں منشیات،فحاشی عریانی اور سودی نظام کے خلاف عملی اقدامات اٹھاینگے اور علاقے کے نوجوانوں کے لئے تعلیم اور کھیل کود کے مواقع پیدا کرینگے تاکہ ان کی پہترین پرورش ہو سیکں تاکہ وہ معاشرے کے لئے ایک کار امد شہری بن سیکں اور ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں انھوں نے کہا کہ ملکی استحکام اور دفاع کے لئے افواج پاکستان کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے اور دنیاء کے سامنے ملک کا نام روشن کرنا ہم سب کا فرض ہے قدرتی افات میں متاثر لوگوں کی مددکرنا ہمارے منشور میں شامل ہے انھوں نے عوام پر زور دیا کہ ہمارا ساتھ دیں تاکہ ادینزائے کو تمام برایؤں سے پاک کریں حاجی محمد نذیر نے کہا کہ  وہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں،وہ ایک سوشل ورکرہیں اور عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اسی سوچ کیساتھ انہوں نے الیکشن میں حصہ لینے کافیصلہ کیاہے، انہوں نے عوام سے ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کامیابی ملنے کے بعدوہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور آدینزئی تحصیل کے عوام کی بلاامتیاز خدمت کی بھرپورکوشش کریں گے۔   

مزید :

پشاورصفحہ آخر -