پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز ،تشہیر کیلئے پی سی بی کا فیس بک پر لگائی گئی پوسٹ میں بڑا بلنڈر ، راولپنڈی کے بجائے بھارت کا کونسا سٹیڈیم لگا دیا ؟ جانئے

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز ،تشہیر کیلئے پی سی بی کا فیس بک پر لگائی گئی پوسٹ ...
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز ،تشہیر کیلئے پی سی بی کا فیس بک پر لگائی گئی پوسٹ میں بڑا بلنڈر ، راولپنڈی کے بجائے بھارت کا کونسا سٹیڈیم لگا دیا ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کی ٹیم 23 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے جارہی ہے جس حوالے سے شائقین کا  جوش و جذبہ عروج پر ہے ، اس تاریخی لمحات کو مزید یادگار بنانے کیلئے پی سی بی نے خصوصی منصوبہ بندی بھی کی ہے لیکن اس دوران ایسی سنگین غلطی کر دی کہ سوشل میڈیا صارفین سمیت شائقین کرکٹ غصے سے آگ بگولہ ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کی تشہیر کی غرض سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے خصوصی بینر بنوایا جسے پی سی بی کے فیس بک پیج پر شیئر کیا گیا ۔اس بینر میں ایک کونے پر پاکستانی کپتان بابراعظم اور دوسرے کونے پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کیومنز کی تصویر لگائی گئی جبکہ درمیانی فاصلے میں سٹیڈیم کی بلڈنگ کا سکیچ یا نقشہ بنا کر لگایا گیا جس سے راولپنڈی سٹیڈیم کو ظاہر کیا جا سکے لیکن دراصل حقیقت میں وہ نقشہ یا سکیچ راولپنڈی سٹیڈیم کا نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ سٹیڈیم ’’فیروز شاہ کوٹلہ ‘‘سے مشابہت رکھنےوالا نکلا جسے سوشل میڈیا صارفین نے پہچان لیا اور معاملہ وائرل ہو گیا ۔ 

بھارت کا’’ فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم‘‘ :

آسٹریلیا کی ٹیم دورے پر کل 27 فروری کو پاکستان پہنچ رہی ہے جس دوران وہ تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گی ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جب راولپنڈی سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کرتے ہوئے اشتہار جاری کیا گیا تو اس کیلئے بھی کچھ ایسا ہی بینر فیس بک پیج پر شیئر کیا گیا جس میں گرافک ڈیزائنرز کی جانب سے سٹیڈیم کا درست نقشہ استعمال کیا گیا لیکن بعدازاں  اس میں کچھ تبدیلی کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ تبدیلی کی بجائے بلنڈر بن گیا ۔

مزید :

کھیل -