روس سے آئندہ ہفتے ویڈیو کانفرنس ہو گی : رزاق داؤد

روس سے آئندہ ہفتے ویڈیو کانفرنس ہو گی : رزاق داؤد
روس سے آئندہ ہفتے ویڈیو کانفرنس ہو گی : رزاق داؤد
سورس: Twitter/@razak_dawood

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ روس سے تجارت کے دروازے کھل چکے ہیں اور آئندہ ہفتے روسی وزیر صنعت سے ویڈیو کانفرنس ہوگی۔

جیو نیوز کے مطابق معاون خصوصی رزاق داؤد نے لاہورمیں بین الاقوامی نمائش کا دورہ کیا،  اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ روس سے پاکستان کی تجارت ایک بلین ڈالر سے کم ہے، ہمیں بینکنگ اور کسٹم سسٹم کو بہتر کرنا ہے، دورہ روس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔انہوں  نے کہا کہ اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسیز پارلیمنٹ سے منظور کروائی ہیں، اس سال کے اختتام پر ریکارڈ ایکسپورٹ ہوگی، گڈز ایکسپورٹ کا ہدف 31بلین اور سروسز کا 7 بلین رکھا گیا ہے، اپنی مصنوعات افغانستان کے راستے مختلف ملکوں میں بھیجیں گے۔

رزاق داؤد کا کہناتھاکہ معیشت درست سمت چل رہی ہے جس کے نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔

یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں روس کا دورہ کیا اور اس دوران روس نے یوکرین کے خلاف کارروائی شروع کردی ، آخری اطلاعات تک سیز فائر نہیں ہوسکا۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -