نیٹو میں فن لینڈ کے الحاق کے سنگین عسکری اور سیاسی اثرات ہوں گے: روس

ماسکو (ویب ڈیسک) روس نے گزشتہ دنوں یوکرین کے خلاف کارروائی شروع کردی اور اب کئی اتحادی ممالک نے بھی بیانات اور اعلانات شروع کردیئے ہیں تاہم یورپی ملک فن لینڈ کے اعلان کے بعد روسی وزارت خارجہ نے دوٹوک پیغام دیدیا۔
یوکرین پرروسی حملے کے بعد فن لینڈ کی خاتون وزیراعظم سنا مارین نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ان کے ملک کی سلامتی پر بات آئی تو وہ بھی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کیلئے تیار ہیں۔ پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سنا مارین نے کہا کہ اگر قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں فن لینڈ نیٹو کی رکنیت کیلئے درخواست دینے کو تیار ہے۔
????#Zakharova: We regard the Finnish government’s commitment to a military non-alignment policy as an important factor in ensuring security and stability in northern Europe.
☝️Finland’s accession to @NATO would have serious military and political repercussions. pic.twitter.com/eCY5oG23rL
— MFA Russia ???????? (@mfa_russia) February 25, 2022
فن لینڈ کی وزیراعظم کے اس بیان پر روس نے سخت ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ "ہم شمالی یورپ میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے فوجی عدم اتحاد کی پالیسی کے لیے فن لینڈ کی حکومت کے عزم کو ایک اہم عنصر سمجھتے ہیں، نیٹو میں فن لینڈ کے الحاق کے سنگین عسکری اور سیاسی اثرات ہوں گے" ۔