بڑے مسلمان ملک میں آن لائن کلاسز کے بعد طلباء اپنے سمارٹ فونز سکول لے آئے لیکن پھر ٹیچر نے کیا کردکھایا؟ یقین کرنامشکل

بڑے مسلمان ملک میں آن لائن کلاسز کے بعد طلباء اپنے سمارٹ فونز سکول لے آئے ...
بڑے مسلمان ملک میں آن لائن کلاسز کے بعد طلباء اپنے سمارٹ فونز سکول لے آئے لیکن پھر ٹیچر نے کیا کردکھایا؟ یقین کرنامشکل

  

جکارتہ (ویب ڈیسک)  کورونا وائرس کے بعد آن لائن کلاسز کی وجہ اب سکولوں  میں بھی سمارٹ فونز  استعمال کیے جارہے ہیں مگر انڈونیشیا میں ٹیچرز کو موبائل فونز  کا سکول میں استعمال  ایک  آنکھ  نہ بھایا۔ سوشل میڈیا پر انڈونیشیا کے سکول کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کلاس کے دوران طلبہ کے موبائل استعمال کرنے پرخاتون ٹیچر کا سخت رد عمل دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق مقامی سکول میں ٹیچرز  نے موبائل لانے پر طلبہ کے فون ضبط  کرلیے اور  انہیں آگ میں ڈال  دیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیچرز ایک ڈرم میں بھڑکتی آگ میں موبائل فونز پھینک رہی ہیں۔

اس دوران طلبہ ٹیچرز سے موبائل فون آگ میں نہ پھینکنے کی درخواست کرتے رہے لیکن ٹیچرز نے ایک نہ سنی۔

مزید :

بین الاقوامی -