عالیہ بھٹ ایک فلم کے کتنے پیسے لیتی ہیں؟ اداکارہ کی زندگی کی وہ باتیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں

عالیہ بھٹ ایک فلم کے کتنے پیسے لیتی ہیں؟ اداکارہ کی زندگی کی وہ باتیں جو شاید ...
عالیہ بھٹ ایک فلم کے کتنے پیسے لیتی ہیں؟ اداکارہ کی زندگی کی وہ باتیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں
سورس: Instagram/aliaabhatt

  

ممبئی (ویب ڈیسک) خواتین اپنی عمر اور مرد اپنی آمدن بتانے سے گریز کرتے ہیں لیکن شوبز شخصیات کی آمدن بارے بھی مداحوں میں تجسس پایا جاتاہے اور اب عالیہ بھٹ کے نجی زندگی اور آمدن بارے تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں۔عالیہ بھٹ کی کل جائیداد 74 کروڑ ہے اور  وہ ایک فلم کے لیے تقریباً 15 کروڑ روپے لیتی ہیں جب کہ اداکارہ کی اشتہار کی توثیق کی فیس ایک سے تین کروڑ بھارتی روپے  تک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ کی پیدائش 15 مارچ 1993 کو ممبئی میں ہوئی، وہ فلمساز مہیش بھٹ اور اداکارہ سونی رازدان کی بیٹی ہیں، ان کے والد گجراتی اور والدہ جرمن ہیں  جب کہ عالیہ کے پاس برطانوی شہریت  بھی ہے۔عالیہ کی ایک بڑی بہن شاہین ہیں، اداکارہ پوجا بھٹ اور راہول بھٹ عالیہ کے سوتیلے بہن بھائی ہیں۔ ان کے کزن عمران ہاشمی اور موہت سوری ہیں جب کہ پروڈیوسر مکیش بھٹ عالیہ کے چچا ہیں۔

‎عالیہ بھٹ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2012 میں کرن جوہر کی فلم 'سٹوڈنٹ آف دی ایئر' سے کیا۔ اس فلم میں ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا بھی مرکزی کردار میں تھے۔ اداکارہ نے اس فلم کے لیے 16 کلو وزن کم کیا تھا جب کہ فلم 'سنگھرش' (1999) میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا۔‎'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' آج ریلیز ہو رہی ہے، یہ فلم کافی تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ 

‎اداکارہ کی اب تک 20 فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں جن میں سے عالیہ 14 فلموں میں مرکزی کردار میں تھیں۔ ان کی چند سپر ہٹ فلموں میں رازی، بدری کی دلہنیا، 2 سٹیٹس اور ڈیئر زندگی شامل ہیں۔‎عالیہ کو اب تک 12 ایوارڈ مل چکے ہیں جن میں سے 4 فلم فیئر ایوارڈز ہیں۔‎عالیہ اور رنبیر 2017 سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور جلدی شادی کرنے والے ہیں، اس سے پہلے اداکارہ کا نام کئی لوگوں سے جڑا ہے جن میں بالی ووڈ اداکار سدھارتھ اور ورون کے نام بھی شامل ہیں۔ 

مزید :

تفریح -