تحریک عدم اعتماد کی گونج میں حکومت کا ایسا فیصلہ، اپوزیشن جماعتوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی ، ٹاسک سونپ دیئے گئے

تحریک عدم اعتماد کی گونج میں حکومت کا ایسا فیصلہ، اپوزیشن جماعتوں کی پریشانی ...
تحریک عدم اعتماد کی گونج میں حکومت کا ایسا فیصلہ، اپوزیشن جماعتوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی ، ٹاسک سونپ دیئے گئے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد قیصر کی زیر صدارت حکومتی وزرا کے اہم اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی جس میں( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ رابطوں کے لیے وفاقی وزرا کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور وفاقی وزرا انفرادی طور پر (ن )لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان سے رابطہ کریں گے۔

 "ایکسپریس نیوز ک"ے  ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے رابطہ کیا جائے گا جبکہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک پیش ہوئی تو کوئی حکومتی رکن اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے بتایا کہ اجلاس کے فیصلوں سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -