جانتی تھی کہ سابق بوائے فرینڈ ہم جنس پرست ہے اور مجھے اس پر فخر ہے: سشمیتا سین
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جانتی تھیں ان کے سابق بوائے فرینڈ ر کی مارٹن ہم جنس پرست ہیں اور انہیں اس پر فخر بھی ہے, نوے کی دہائی میں پاپ سٹار رکی مارٹن اور سشمیتا سین کے درمیان تعلقات تھے، دونوں شوبز شخصیات نے کبھی اپنے رشتے کے بارے میں نہیں بتایا تاہم بعد ازاں اس راز سے خود ہی پردہ اٹھ گیا۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا اور رکی نے اپنے تعلقات کے عرصے میں مداحوں کو خبر نہ ہونے دی کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے کتنے قریب ہیں۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اُن کی جتنے عرصے تک پاپ گلوکار سے قربت میں رہی اس دوران وہ جانتی تھیں کہ مارٹن ہم جنس پرست ہیں، جس پر انہیں فخر ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ رکی مارٹن ہم جنس پرست ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے، اپنی جنس کو قبول کرنا حوصلے کی بات ہوتی ہے، جو وقت ہم نے پیار محبت کے ساتھ بتائے وہ بہترین تھے۔ سشمیتا نے خود بتایا کہ وہ رکی مارٹن سے ریلیشن شپ کے دوران ڈیٹ پر ملتی تھیں۔