نریندرمودی یوکرین کی جنگ رکوانے کی کوشش کررہے ہیں: ہیمامالنی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا تھا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی یوکرین کی جنگ رکوانے کی کوشش کررہے ہیں, مودی بھارت کو وہاں لے گئے ہیں کہ دنیا دیکھ کرحیران ہے۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں انتخابی جلسے سے خطاب میں ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ ہرکوئی چاہتا ہے کہ مودی جی یوکرین جنگ رکوادیں۔ عالمی رہنماؤں نے مودی جی سے درخواست کی ہے کہ وہ یوکرین پرروس کے حملے کے معاملے میں مدد کریں اوراپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے جنگ رکوا دیں۔
Watch | BJP MP #HemaMalini says everybody pleading with PM Modi to stop #Ukraine war
She was addressing an election rally in #UttarPradesh's Ballia.
Read more https://t.co/iIjRUNwXV0 pic.twitter.com/SqQasrm609
— Hindustan Times (@htTweets) February 25, 2022
انتہاپسند بی جے پی کی لوک سبھا کی رکن ہیما مالنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نریندرمودی عظیم رہنما بن چکے ہیں اس لئے عالمی سطح پرجب بھی کوئی مسئلہ ہوعالمی رہنما ان سے رابطہ کرتے اورمدد مانگتے ہیں۔