"مجھے لیزر ٹریٹمنٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہوا" اداکارہ ندا یاسر نے اپنا تجربہ بتا دیا

"مجھے لیزر ٹریٹمنٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہوا" اداکارہ ندا یاسر نے اپنا تجربہ بتا ...

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی مارنگ شو کی میزبان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک اپنے اکاﺅنٹ اسٹوری پر ایک سوال جواب کا سیشن کیا جس میں انھوں نے اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔جس میں انھوں نے بتایا کہ انھیں لیزرٹریٹمنٹ کے بعد کوئی فرق نہیں پڑا۔

ندا یا سر پاکستانی انڈسٹری میں ایک جانی پہچانی شخصیت ہے وہ بیک وقت اداکارہ اور اب مارنگ شو کی وجہ سے مشہور ہے جو کہ نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائے‘پر آن ایئر ہوتا ہے۔

 وہ اپنے مارنگ شو کی وجہ سے اکثر تنقید نگاروں کے نشانے پر بھی رہتی ہیں کیونکہ وہ اپنے شو میں کانٹیٹ کے لیے وائرل شوبز اور سوشل میڈیا کے لوگوں کو بلاتی ہے،اس کے باوجود وہ اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے انسٹاگرام پر ایکٹیو رہتی ہے۔اسی طرح کی ایک ایکٹیویٹی جس میں اپنے فالورز سے اپنے بارے میں سوال کرتے ہے ایسا ہی ندا یاسر نے بھی کیا انھوں نے اپنی اسٹوری پر لکھا کہ ’مجھ سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں“ ۔

اس میں ایک صارف نے پوچھا کہ ”آپ کی پسندیدہ فوڈ سٹریٹ کاکھاناکون سا ہے ؟، جس کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ انھیں بنس روڈ کا بن کباب پسند ہے“۔ 

اسی طرھ ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ ”آپ نے اپنا آنکھوں کا لیزر ٹریٹمنٹ کروایا تھا اس کا تجربہ کیسا رہا؟۔ اس کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ”بہت برا تجربہ رہا کوئی فائدہ نہیں ہوا میں ابھی بھی گلاسز لگاتی ہوں“۔

یاد رہے کہ ندا یاسر مشہور ایکٹر اور ڈائریکٹر یاسر نواز کی اہلیہ اور ان کے تین بچے ہیں۔

مزید :

تفریح -