بی این پی کے سربراہ اخترمینگل کی لاہور آمد، شہبازشریف سے ملاقات متوقع

بی این پی کے سربراہ اخترمینگل کی لاہور آمد، شہبازشریف سے ملاقات متوقع
بی این پی کے سربراہ اخترمینگل کی لاہور آمد، شہبازشریف سے ملاقات متوقع

  

لاہور (ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی ( بی این پی ) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل اور شہبازشریف کی ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا، اور شہباز شریف اختر مینگل کو سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے، جب کہ اختر مینگل کو ظہرانہ بھی دیں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اختر مینگل کی شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -