گندم کی فی من قیمت میں 400 روپے اضافے کی سفارش، وفاقی اور صوبائی وزراء میں اختلافات سامنے آگئے

گندم کی فی من قیمت میں 400 روپے اضافے کی سفارش، وفاقی اور صوبائی وزراء میں ...
گندم کی فی من قیمت میں 400 روپے اضافے کی سفارش، وفاقی اور صوبائی وزراء میں اختلافات سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گندم کی فی من قیمت میں 400 روپے کے اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے تاہم  قیمت میں تازہ اضافے کی سفارش پر وفاق اور پنجاب کے وزراء میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کابینہ کی جانب سے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کی گئی ہے، جس پر اہم ترین وفاقی وزراء کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔وفاقی وزرا کا مؤقف ہے کہ گندم کی امدادی قیمت خرید گزشتہ سال 1800 روپے فی من مقرر کی گئی تھی، اور اب یکمشت 400 روپے فی من اضافہ کرنے سے آٹا کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب پنجاب کابینہ کی جانب سے ارسال کی گئی گندم سپورٹ پرائس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی،  وزیراعظم عمران خان اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات پر وفاقی کابینہ میں غور کریں گے، اور وزیراعظم مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ کریں گے۔