" بیلا پور کی ڈائن "۔۔۔۔۔اداکارہ امر خان ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر

" بیلا پور کی ڈائن "۔۔۔۔۔اداکارہ امر خان ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے ...

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ امر خان نے اپنے نئے آنے والے پراجیکٹ کی پروموشن کے دوران پہنے ہوئے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین کو تنقید کرنے کا موقع دے دیا،صارفین نے انھیں کمنٹس میں" بیلا پور کی ڈائن" تک کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے" دما دم مست" کی پروموشن میں گہرے سرخ رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی تھی جسے ان کے مداحوں نے پسند نہیں کیا اور اپنے کمنٹس سے اس کا اظہار بھی کیا ۔

ایک صارف لکھتا ہے کہ ”کیوں ہمارے پاکستانی اداکار بھارتی تہذیب کو اپناتے ہیں“۔

اسی طرح ایک صارف لکھتا ہے کہ ” ان کا لباس دیکھو“۔

یاد رہے کہ اداکارہ امر خان اپنے فلمی کریئر کی ابتدا  فلم ”دمادم مست“ سے کر رہی ہے اس میں ان کے ساتھ مرکزی کردار اداکار عمران اشرف ادا کر رہے ہے، فلم اس سال عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کے پہلے ٹریلر کے موقع پر انڈسٹری کے دوسرے اداکاروں کو بھی دیکھا گیا جن میں عروہ حسین،ہمایوں سعید،عدنان صدیقی،اشنا شاہ شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -