لاہور میں رکشے میں سفر کرنے والی خاتون کو اغواء کر کے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا 

لاہور میں رکشے میں سفر کرنے والی خاتون کو اغواء کر کے مبینہ اجتماعی زیادتی کا ...
لاہور میں رکشے میں سفر کرنے والی خاتون کو اغواء کر کے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارلحکومت کے علاقے بیدیاں روڈ پر انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، رکشے میں سوارخاتو ن کو 3 افراد نے اغواء کرتے ہوئےاجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز "کے مطابق لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ کی رہائشی خاتون رکشے پر سفر کر رہی تھی، کہ راستے میں 3 نامعلوم ملزمان نے خاتون کو اغوا کرلیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر خاتون کو سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو اطلاع دی اور اس کی مدعیت میں3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ رکشے میں سفر کررہی تھی کہ رکشہ خراب ہو گیا، خاتون رکشے سے اتر کر سڑک کنارے کھڑی ہوگئی، کہ ایک کار پر سوار 3 ملزمان نے اکیلی خاتون دیکھ کر اغوا کر لیا، گاڑی میں موجود 3 افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ ہیر میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئ ہے، اور جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے سامنے لائیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -