اداکارہ کترینہ کیف نے فرحان اختر اور ان کی اہلیہ کے لیے پیغام جاری کر دیا

اداکارہ کترینہ کیف نے فرحان اختر اور ان کی اہلیہ کے لیے پیغام جاری کر دیا
اداکارہ کترینہ کیف نے فرحان اختر اور ان کی اہلیہ کے لیے پیغام جاری کر دیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے نئے شادی شدہ جوڑے فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کو ان کی شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پیغام جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ لکھی جس میں انھوں نے نئے جوڑے کے لیے لکھا کہ ”بہت مبارک ہو شیبانی ڈانڈیکر اور فرحان اختر،آپ دونوں کے لیے بہت زیادہ پیار ہمیشہ خوش رہیں“۔

یاد رہے کہ ان دونوں نے 2018ءمیں ایک ساتھ رہنا شروع کیا تھا اور اب گزشتہ ہفتے دونوں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

مزید :

تفریح -